پی ٹی آئی قوم کاوقت ضائع کررہی ہے،لیگی رہنماؤں کی پریس کانفرنسمسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کی جانب سے پاناما مقدمے میں پیش کی گئی دستاویزات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے عدالت کو کینٹینر سمجھ رکھا ہے۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں طارق فضل چوہدری اور دانیال عزیز کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف ملک کیلئے کسی سیکیورٹی رسک سے کم نہیں، دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا کام حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنا ہے، کاغذات کے مطابق مریم صاحبہ نے تحفے لئے نہیں دیئے تھے۔لیگی رہنماؤں کہنا تھا کہ تحریک انصاف پانامہ کیس ختم ہونے کے قریب نئی دستاویزات جمع کرا کے عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی شر پھیلانے والا گینگ بن چکا جس کا کام اداروں کو متنازعہ بنانا اور روز نئے جھوٹ بولنا ہے۔دانیال عزیز کا کہنا تھا نئے پاکستان کا درس دینے والی تحریک انصاف خود ٹیکس چوری میں ملوث ہےجبکہ پی ٹی آئینے جو اعدادو شمار کاغذات میںبتائے ہیں ہم انہیں رد کرتے ہیں،کاغذات کے مطابق مریم صاحبہ نے تحفے لئے نہیں دیئے تھے۔لیگی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف قوم کا وقت ضائع کررہی ہے، ہم میڈیا کے ذریعے پی ٹی آئی کے جھوٹ بے نقاب کرتے رہیں گے۔

Advertisements